[Wikiur-l] نسخ یا نستعلیق (رائے شماری)
urdu text
urdu.text at gmail.com
Wed Nov 5 00:53:32 UTC 2008
امر واقع ہے کہ اردو نستعلیق میں ہی پڑھی جاتی ہے۔ "علوی نستعلیق کے اجراء کے
بعد اردو وکیپیڈیا کے پاس نستعلیق نہ تجویز کرنے کا کوئی بہانہ نہیں رہا۔
فیصلہ کی گھڑی آ پہنچی ہے۔ اردو وکیپیڈِیا کو جراءت مندی کا ثبوت دینا ہے، یا
طرزِ کہن پر اڑنا ہے۔
میری تجویز ہے کہ صرف متن کے لیے "علوی نستعلیق" کو اول کر دیا جائے۔
#content { font-family: "Alvi Nastaleeq", "Tahoma", ........
اس سے جن لوگوں نے یہ فونٹ نصب کیا ہو گا، کو مضمون کا متن نستعلیق میں نظر آئے
گا۔ حاشیے اور لکھتے وقت نسخ ہی رہے گا۔ صفحہ اول پر جہاں font face لکھے گئے
ہیں، تبدیلی نہیں ہو گی۔ زیادہ تر لوگوں نے (اردو دنیا سے نابلد) چونکہ علوی
نستعلیق نصب نہیں کیا ہو گا، انہیں "تاہوما" ہی نظر آتا رہے گا (یا "ایشیا نسخ"
جنہوں نے بی بی سی سے یہ نصب کیا ہؤا ہے)۔
اس سلسلہ میں دیوانِ عام میں رائے شماری شروع ہے، براہ کرم {{تائید}} یا
{{مخالفت}} میں رائے سے وہیں نوازیں۔
تجربہ کے لیے آپ اپنی ذاتی
monobook.css<http://ur.wikipedia.org/wiki/%D9%85%D8%B9%D8%A7%D9%88%D9%86%D8%AA:%DA%88%DA%BE%D9%86%DA%AF_%D9%BE%D8%B1%DA%86%DB%81>
میں ترمیم کر کے اسے جانچ سکتے ہیں.
-------------- next part --------------
An HTML attachment was scrubbed...
URL: http://lists.wikimedia.org/pipermail/wikiur-l/attachments/20081104/bea43e62/attachment.htm
More information about the Wikiur-l
mailing list