[Wikiur-l] علوی نستعلیق فونٹ کا اجراء

urdu text urdu.text at gmail.com
Sun Nov 2 02:50:46 UTC 2008


اردو دنیا میں علوی نستعلق فونٹ کے اجراء سے گہما گہمی پھیلی ہوئی ہے۔
پہلی نظر میں یہ واقعی انقلابی معلوم ہوتا ہے۔ اگر آپ نے یہ فونٹ استعمال
نہیں کیا تو کر کے دیکھیں۔ بات اب دعوٰں سے آگے جا کر حقیقت بن گئی ہے۔
یہ متصفح جال میں بھی خوب چلتا ہے۔ فائرفاکس/لینکس پر بھی کامیاب ہے۔

وکیپیڈیا پر "ۓ" اور حروف کو کھینچنے والی "ـ" اس پر صحیح نظر نہیں آتے،
اس لیے ان حروف کا استعمال کم سے کم کرنا چاہیے۔ مثلاً صحیح ہجے یہ ہیں:
"گئے" = "گ" + "ئ" + "ے"

یہ فونٹ "اردو ویب ڈاٹ آرگ" کے صفحہ اول پر ربط سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔


More information about the Wikiur-l mailing list