[Wikiur-l] لینکس اردو کلیدی تختہ
urdu text
urdu.text at gmail.com
Sat Nov 1 01:19:57 UTC 2008
آج سے پہلے لینکس کلیدی تختہ مختلف نقشوں کے لیے علیحدہ علیحدہ مِلف میں
دستیاب تھا۔ اب تمام مقبول نقشوں پر مشتمل ایک ہی مِلف بنا دی گئی ہے جس
میں تین نقشے ہیں:
1) صوتی (وکیپیڈیا پر تجربہ کے بعد)
2) مرکز تحقیقات اردو کا صوتی، اخراجہ 1.1
3) مقتدرہ قومی زبان کا معیاری (ونڈوز XP والا)
اس مِلف کو آپ راہنماچہ
/etc/X11/xkb/symbols
میں ur کے نام سے نقل کر لو، اور معمول کے طریقہ سے مِلف xorg.lst میں ur
کا اندراج کر دو۔ اس کے بعد آپ kde control center میں اردو تختہ کا
انتخاب کرنے کے بعد ان تین نقشوں میں سے اپنی مرضی کا انتخاب کر سکتے ہو۔
تفصیل اور "ur" ملف کے لیے یہاں دیکھو
http://www.geocities.com/urdutext/linux_kb.html
وہاں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کس طرح latin layoutکا ساتھ انتخاب کرنے سے
آپ کے کلیدی راہ مختصر CTRL-X, CTRL-V وغیرہ اردو کلیدی تختہ کے ساتھ
بھی کام کرتے رہیں گے۔
More information about the Wikiur-l
mailing list