[Wikiur-l] غیر متحرک منتظمین اعلی - InActive Super Admins

Kashif Aqeel kashif.aqeel at gmail.com
Wed Mar 31 20:04:33 UTC 2010


وعلیکم اسلام،

خاور صاحب، ہماری اولین خواہش تو آپکی واپسی ہے۔ اسلیے یہ جان کر / دیکھ کر
بیحد مسرت ہوئی کہ آپ لاتعلق نہیں ہوئے بس آجکل ذرا خاموش تماشائی بنے ہوئے
ہیں۔ اللہ تعالی آپ کا فخر برقرار رکھے۔ آئیں ہم سب مل کر اس فخر میں مذید
اضافہ کریں۔ آپ جتنا وقت دے سکتے ہیں اتنا ہی دیں اور جو کرسکتے ہیں وہ ہی
کریں، لیکن آتے رہیں اور کچھ نہ کچھ کرتے رہیں تاکہ کارواں رکنے نہ پائے اور
ہمسفروں کی ہمت افزائی ہوتی رہے۔ دوسروں کو کام کرتا دیکھ کر کچھ ہمارا خون بھی
جوش مارتا ہے اسلیے آپکے آنے سے ہم بھی کام زیادہ کریں گے۔

امید ہے اس درخواست پر غور کریں گے۔

کاشف عقیل

2010/3/31 KHAWAR <ellha at yahoo.com>

> اسلام علیکم
> صورت احوال یه هے که یہاں تک میرا تعلق هے میں وکی سے بلکل بے تعلق نہیں هوا
> هوں
> هر چند روز میں میں لوگ ان بھی هوتا هوں اور حالیه تبدیلیوں کو بھی دیکھتا
> هوں
> اور اس وقت وکی پر کام کرنے والے دوستوں کا کام دیکھ کر اپنی کم مائگی کا
> احساس بھی هوتا ہے که اپ دوستوں کی علمی اہلیت اور محنت مجھ کہیں زیادھ هے
> وکی کی اس میل پر جب بھی کوئی پیغام ملے میں جواب بھی دیتا هوں
> انٹر نیٹ پر وکی سے میرا تعلق هی میرا فخر ہے
> میں دوستوں اور جاننے والوں کو فخر سے بتایا کرتا هوں که اگرچه کی وکی پر کام
> کرنے والوں میں میں سب سے کم علم هوں لیکن یه سب اہل علم مجھے بھی شامل کیے وکی
> پیڈیا چلا رهے هیں
> اکر هو سکے تو اپ دوست میرا یه فخر برقرار رکھ سکتے هیں ورنه اگر اکثریت کا
> فیصله یه هو که مجھے منتظم اعلی سے دستبردار هو جانا چاھیے تو ایسا هی هو گا
> آپ سب کا مخلص
> خاور
> --- On *Thu, 4/1/10, Kashif Aqeel <kashif.aqeel at gmail.com>* wrote:
>
>
> From: Kashif Aqeel <kashif.aqeel at gmail.com>
> Subject: [Wikiur-l] غیر متحرک منتظمین اعلی - InActive Super Admins
> To: "Mailing list for Urdu Wiki's" <wikiur-l at lists.wikimedia.org>
> Date: Thursday, April 1, 2010, 3:16 AM
>
>
> مندرجہ ذیل 3 منتظمین نے وکیپیڈیا کے ابتدائی اور نازک دور میں اس کا ساتھ دیا
> اور اپنی محنت سے اسے اس وقت آگے بڑھایا جب اس کے کامیاب ہونے کے بارے میں یقین
> سے نہیں کہا جاسکتا تھا۔ اس لیے سب سے پہلے اردو وکیپیڈیا کے تمام احباب ان کی
> خدمات کا اعتراف کرتے ہیں اور اس کے لیے ان کے مشکور ہیں۔ پچھلے لمبے عرصے سے
> یہ منتظمین غیر متحرک ہیں۔ ان سے مؤدبانہ درخواست ہے کہ وقت نکالنے کی کوشش
> کریں کیونکہ اردو وکیپیڈیا کو قدآور ہونے اور برگ و بار لانے کے لیے ابھی اور
> بہت خونِ جگر کی ضرورت ہے۔ ہم سب کے لیے اس سے زیادہ خوشی کی اور کوئی بات نہ
> ہوگی کہ یہ پرانے ساتھی دوبارہ پوری طرح متحرک ہو جائیں اور وکیپیڈیا کو دن
> دوگنی رات چوگنی ترقی دینے میں حصہ لیں۔
>
> ثاقب سعود
> خاور
> عثمان وقاص چوہان
>
> اگر بوجوہ ایسا ممکن نہ ہو، تو اس خط کے ذریعے یاد دہانی مقصود ہے کہ آپ لوگوں
> کے پاس منتظم اعلی کے اختیارات ہیں اور آپ کے کھاتے کسی اور کے ہاتھ آنے کی
> صورت میں بہت زیادہ پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ کھاتا چوری کرنے والے کو
> کوئی بھی نہیں روک پائے گا کیونکہ ہم میں کوئی بھی مضیف نہیں ہے۔ اس کے لیے
> میٹا پر کسی مضیف کو درخواست دینی پڑے گی اور پورے پروسیس سے گزرنا پڑے گا اور
> اس دوران کھاتا چوری کرنے والا من مانی کرتا پھرے گا۔ اس سارے معاملے سے پچنے
> کے لیے ان حضرات سے گذارش ہے کہ اگر ذاتی زندگی اور غمِ روزگار دوبارہ متحرک
> ہونے کی اجازت نہیں دیتے تو اپنے کھاتوں سے منتظم اعلی کے اختیارات ختم کرنے کی
> درخواست دے دیں تاکہ اس خطرے سے بچا جاسکے۔
>
> مخلص - کاشف عقیل
>
>
>
> -----Inline Attachment Follows-----
>
> _______________________________________________
> Wikiur-l mailing list
> Wikiur-l at lists.wikimedia.org<http://mc/compose?to=Wikiur-l@lists.wikimedia.org>
> https://lists.wikimedia.org/mailman/listinfo/wikiur-l
>
>
>
> _______________________________________________
> Wikiur-l mailing list
> Wikiur-l at lists.wikimedia.org
> https://lists.wikimedia.org/mailman/listinfo/wikiur-l
>
>
-------------- next part --------------
An HTML attachment was scrubbed...
URL: http://lists.wikimedia.org/pipermail/wikiur-l/attachments/20100331/5172ccc5/attachment.htm 


More information about the Wikiur-l mailing list