[Wikiur-l] پکار وکیپیڈیا

urdu text urdu.text at gmail.com
Sat Dec 11 20:51:05 UTC 2010


اردو وکیپیڈیا پر کئی دفعہ ایسے مرحلے آئے ہیں کہ آمدو رفت بہت کم ہو جاتی ہے۔
پچھلے ایک ماہ سے بھی کچھ اس طرح کا دور دیکھنے میں آ رہا ہے۔ ماضی کی طرح اب
بھی امید ہے کہ کوئی سر پھرا نیا جوش و جذبہ لے کر آئے گا اور پھر تیزی آ جائے
گی۔ پرانے احباب سے بھی درخواست ہے کہ وقت ملے تو وکیپیڈیا پر نئے مضامین کا
اضافہ کرنے کی طرف توجہ دیں۔

غیر حاضر منتظمیں سے بھی التماس ہے کہ وکیپیڈیا پر ہفتے میں ایک دو دفعہ توجہ
ضرور دیا کریں۔ اس سے مراد صرف پڑھنا نہیں بلکہ تدوین کرنا ہے۔


More information about the Wikiur-l mailing list