[Wikiur-l] وکیپیڈیا کی علاقائی تحلیل

urdu text urdu.text at gmail.com
Sun Nov 22 03:12:14 UTC 2009


وکیمیڈیا نے حال ہی میں اردو کے حوالے سے تحلیلی جائزہ پیش کیا ہے، جس میں کچھ
دلچسپ احصائیات بھی پیش کیے ہیں۔ اگر آپ کی نظر سے نہیں گزرا تو نیچے دیے ربط
پر ضرور دیکھیں۔ اس کے مطابق اردو میں گیارہ ہزار کے قریب "مقالے" ہیں جن میں
سے دو ہزار صفحات کی لمبائی پندرہ سو لکمہ سے زیادہ ہے (ممکن ہے اس میں یکرمزی
کی وجہ سے حرف کو دو لکمہ کے برابر سمجھا گیا ہو؟)۔ یعنی اصل تعداد 2000 کے
قریب ہے۔دلچسپاً جنوب ایشیا میں سب سے بڑی وکیپیڈیا کے مقالات کی تعداد بھی 4400
ہے جو کچھ زیادہ دور نہیں۔مخطط سے ظاہر ہے کہ 2006ء اور 2007ء کے درمیان اردو
وکیپیڈیا کی مائل اچھی ڈھلوانی تھی جو اب سُست پڑ چکی ہے۔ اردو وکیپیڈیا پر
لکھاریوں کی تعداد 39 بتائی گئی ہے۔

 حالیہ دنوں میں فہد اور سلمان صاحبان نے وکیپیڈیا پر صفحات کی تعداد بڑھانے کا
بیڑا اٹھایا ہے۔ وکیپیڈیا کے سب صارفین کو دعوت ہے کہ ان اصحاب کے ساتھ شامل ہو
کر اردو وکیپیڈیا کو پھر سے پرانی مائل پر واپس لانے میں حصہ ڈالیں۔

 http://strategy.wikimedia.org/wiki/Reach/Regional_Analysis/South_Asia
-------------- next part --------------
An HTML attachment was scrubbed...
URL: http://lists.wikimedia.org/pipermail/wikiur-l/attachments/20091121/9b0edb78/attachment.htm 


More information about the Wikiur-l mailing list