[Wikiur-l] وکیپیڈیا اور بلاگرز

urdu text urdu.text at gmail.com
Sat Jul 18 22:48:19 UTC 2009


خاور صاحب، آپ کا اخبار ماشاللہ اچھا ہے، پسند آیا۔ اس کے نیچے سپیکٹاکو کا پتہ
دیا ہے، جن کے موقع جبالہ
http://spectacu.la/
پر تو ورڈپریس کا ہی لکھا ہے۔ شاید وکیپیڈیا والا درسداد اس پر بھی کام کرے۔

2009/7/18 KHAWAR <ellha at yahoo.com>

>  اسلام علیکمسب سے پہلے تو اس بات کی معذرت که اج کل میں وکی پیڈیا کو وقت
> نهیں دے پا رها
>  لیکن ورڈ پریس پر وکی پیڈیا کا پلگ ان والی بات مجھےاچھي لگی هے
> میرا اپنا بلاگ تو ورڈ پریس پر نهیں هے لیکن میں نے پچھلے دنوں ایک اون لائیں
> اخبار نما بنائی هے
> جس میں جاپان کے متعلق خبروں کا ترجمعه کرکے لگاتا هوں
> gmkhawar.net
>  وکیپیڈیا کے دوسری سائیٹوں سے روابط
> اس کو سرچ انجن میں لا کر لوگوں کی توجه ادھر لا سکتے هیں ، مں نے دیکھا ہو
> عام لوگوں کے پاس جو کمپیوٹر هیں ان میں اردو لکھنا  ان لوگوں کو نهین آتا ہے
> اس لیے یه لوگ اردو ميں سرچ کرنے کے قابل نهیں هوثے جس لیو لوگوں کی ایک اکثریت
> انٹرنٹ پر اردو کی ایک دنیا سو ناآشنا ہے
> میں اپنی سی کوشش کرتا هوں
> خاور
> --- On *Sun, 7/19/09, urdu text <urdu.text at gmail.com>* wrote:
>
>
> From: urdu text <urdu.text at gmail.com>
> Subject: [Wikiur-l] وکیپیڈیا اور بلاگرز
> To: "Mailing list for Urdu Wiki's" <wikiur-l at lists.wikimedia.org>
> Date: Sunday, July 19, 2009, 2:50 AM
>
>
> اسلام علیکم، یا اہل وکیپیڈیا و اہل الناس،
>
>  ویب پر اردو کے آغازی دور میں بلاگرز نے کلیدی کردار ادا کیا۔ جلد ہی اس صنف
> نے خاصی مقبولیت حاصل کر لی۔ اس کی ایک وجہ یہ تھی کہ خاصے ذہین لوگ اس زمانہ
> میں بلاگنگ کی طرف متوجہ تھے۔ اسی زمانے میں اردو وکیپیڈیا کا آغاز بھی سُست
> رفتاری سے ہؤا۔ بہت سے لوگ وکیپیڈیا پر لکھنے پر آمادہ نہ ہو سکے۔
>
>  * اس کی ایک وجہ طرزِ نو کا ڈر تھا، کہ مضمون سب کا سانجھا ہوتا ہے، اور ایک
> لکھاری کا تظبیط نہیں۔ مگر جن لوگوں نے وکیپیڈیا پر لکھنے کا تجربہ کیا، ان پر
> واضح ہؤا کہ یہ کوئی رکاوٹ نہیں، اور وکیپیڈیا پر لکھنا اکیلے لکھنے سے زیادہ
> پُرلطف تجربہ ہے، کہ یہ ایک زندہ تحریر ہوتی ہے، جو ارتقاء میں رہتی ہے، پڑی
> پڑی باسی نہیں ہوتی۔
>
>  * دوسری وجہ اصطلاحات کا مسئلہ تھا، ذہین لوگوں کو بھی سمجھ میں نہیں آتا
> تھا کہ تکنیکی اصطاحات کا اردو میں ناپید ہونے کی وجہ سے جو خلاء ہے اس کا صحیح
> حل کیا ہو گا۔ کچھ لوگ انگریزی کلمہ نویسی کو اس کا حل سمجھتے تھے کہ کہاوت ہے:
> "اردو دوسری زبانوں کی اصطلاحات سمونے کی صلاحیت سے مالا مال ہے"۔ کچھ کے
> خیال میں اردو انڈو یورپی زبان ہے، اس لیے انگریزی سے ہی الفاظ لینے چاہیے ہیں۔
> دوسرے لوگوں کی نظر میں چونکہ اردو طبقہ انگریزی بھی پڑھ لیتا ہے، اور اس لیے
> انگریزی پر معیاری وکیپیڈیا کے ہوتے ہوئے ارود وکیپیڈیا پر تکنیکی موضوعات پر
> لکھنا وقت کا ضیاع تھا۔جیسا کہ آپ کو معلوم ہے کہ اردو وکیپیڈیا پر عربی و
> فارسی سے طرزیاتی اصطلاحات اخذ کرنے کا فیصلہ ہوا، جو سب کو پسند نہیں آیا۔ وقت
> گزرنے کے ساتھ یہ ثابت ہوا کہ یہ فیصلہ غلط نہ تھا، اور اگر اردو دائرہ المعارف
> پر طرزیاتی اور سائنسی مضامین لکھنے ہیں، تو یہی درست روش ہے۔ البتہ اس وجہ سے
> کچھ اردو دانوں نے اس خیال کا اظہار کیا کہ" وکیپیڈیا اردو کی دشمن ہے" یا
> انہیں "اردو وکیپیڈیا سے نفرت ہو گئی ہے"۔
>
>  * تیسری وجہ کہ اردو دان طبقہ میں چودھراہٹ (وڈیرہ پن، خان اعظم وغیرہ) کی
> ذہنیت تھی۔ ہر آنے والے صارف کا مطالبہ تھا کہ وہ بغیر کچھ کیے وکیپیڈیا پر
> منتظم بنائے جائیں۔ چونکہ وکیپیڈیا ابھی نئی تھی، اس تناظر میں یہ کوئی اچھنپا
> مطالبہ تو نہیں تھا، مگر ظاہر ہے کہ پورا کرنا ممکن نہ تھا۔ یہ بھی ہو سکتا ہے
> کہ ابتدائی دنوں میں کسی منتظم سے دانستہ یا غیر دانستہ غلطیاں ہوئی ہوں جس سے
> کسی صارف کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہو۔ مجھے یہ اعتراف کرنے میں کوئی جھجک نہیں
> کہ کچھ اچھے لکھنے والے اس رویہ سے وکیپیڈیا کو خیر باد کہہ گئے تھے۔
>
>  وکیپیڈیا کو جو اچھی بھلی شکل اختیار کرنا تھی وہ کر چکی۔ اب وقت آ گیا ہے
> کہ اردو داں بلاگرز اور وکیپیڈیا کے درمیان خلیج کو کم کیا جائے۔ اس سلسلہ میں
> تجربہ کار بلاگرز اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ اس سلسلہ میں خاور صاحب کا نام
> ذہن میں آتا ہے۔ پچھلے دنوں محب علوی صاحب نے ورڈپریس میں خودکار ربط کار کی
> اطلاع دی تھی جس کے استعمال سے اردو دان پلاگرز اور وکیپیڈیا میں تعلق استوار
> کیا جا سکتا ہے (نیچے حوالہ دیکھو)۔ جس بلاگر کو کسی اصطلاح کا ربط دینا ہو
> وہ دے، اور اگر وکیپیڈیا پر مضمون موجود نہیں تو اس پر کچھ سطریں وکیپیڈیا پر
> تحریر کر دے۔ اس کا آسان طریقہ انگریزی وکیپیڈیا کے مضمون کے ابتدائیہ کا ترجمہ
> کر دینا ہے۔
>
>  وکیپیڈیا کے دس ہزار ہدف کو عبور کرنے پر دیوان عام میں پیغام میں ایسے
> دوستوں کو بھی وکیپیڈیا پر واپس آنے کی دعوت دی گئی تھی جو کسی بھی وجہ سے
> وکیپیڈیا سے قطعِ تعلق کر گئے تھے۔ اس سلسلہ میں یہ عرض کروں کہ وکیپیڈیا میں
> منتظمی کے معیار میں بھی بہتری آئی ہے، اس لیے امید ہے کہ ماضی کی غلطیاں نہیں
> ہونگی۔ ہر انسان کو کسی بھی شعبہ میں سیکھنے کے لیے وقت درکار ہوتا ہے جو
> منتظمی کرنے والوں پر بھی صادق آتا ہے۔ اس پیغام کے زریعہ میں ذاتی طور پر ان
> اصحاب سے معافی کا خواستگار ہوں جن کو کسی بھی منتظم یا صارف کے رویہ سے دُکھ
> پہنچا ہو۔
>
>   حوالہ جات:
>
> 1) اردو غیر اردو<http://ur.wikipedia.org/wiki/%D8%A7%D8%B1%D8%AF%D9%88_%D8%BA%DB%8C%D8%B1_%D8%A7%D8%B1%D8%AF%D9%88>
>
> 2)معاونت:مدونات میں وکیپیڈیا ربط<http://ur.wikipedia.org/wiki/%D9%85%D8%B9%D8%A7%D9%88%D9%86%D8%AA:%D9%85%D8%AF%D9%88%D9%86%D8%A7%D8%AA_%D9%85%DB%8C%DA%BA_%D9%88%DA%A9%DB%8C%D9%BE%DB%8C%DA%88%DB%8C%D8%A7_%D8%B1%D8%A8%D8%B7>
>
>
> -----Inline Attachment Follows-----
>
> _______________________________________________
> Wikiur-l mailing list
> Wikiur-l at lists.wikimedia.org<http://mc/compose?to=Wikiur-l@lists.wikimedia.org>
> https://lists.wikimedia.org/mailman/listinfo/wikiur-l
>
>
>
> _______________________________________________
> Wikiur-l mailing list
> Wikiur-l at lists.wikimedia.org
> https://lists.wikimedia.org/mailman/listinfo/wikiur-l
>
>
-------------- next part --------------
An HTML attachment was scrubbed...
URL: http://lists.wikimedia.org/pipermail/wikiur-l/attachments/20090718/08b87626/attachment.htm 


More information about the Wikiur-l mailing list