[Wikiur-l] وکیپیڈیا اور بلاگرز

KHAWAR ellha at yahoo.com
Sat Jul 18 19:55:37 UTC 2009


اسلام علیکمسب سے پہلے تو اس بات کی معذرت که اج کل میں وکی پیڈیا کو وقت نهیں دے پا رها لیکن ورڈ پریس پر وکی پیڈیا کا پلگ ان والی بات مجھےاچھي لگی هے میرا اپنا بلاگ تو ورڈ پریس پر نهیں هے لیکن میں نے پچھلے دنوں ایک اون لائیں اخبار نما بنائی هے جس میں جاپان کے متعلق خبروں کا ترجمعه کرکے لگاتا هوں gmkhawar.net  وکیپیڈیا کے دوسری سائیٹوں سے روابط اس کو سرچ انجن میں لا کر لوگوں کی توجه ادھر لا سکتے هیں ، مں نے دیکھا ہو عام لوگوں کے پاس جو کمپیوٹر هیں ان میں اردو لکھنا  ان لوگوں کو نهین آتا ہے اس لیے یه لوگ اردو ميں سرچ کرنے کے قابل نهیں هوثے جس لیو
 لوگوں کی ایک اکثریت انٹرنٹ پر اردو کی ایک دنیا سو ناآشنا ہےمیں اپنی سی کوشش کرتا هوںخاور
--- On Sun, 7/19/09, urdu text <urdu.text at gmail.com> wrote:

From: urdu text <urdu.text at gmail.com>
Subject: [Wikiur-l] وکیپیڈیا اور بلاگرز
To: "Mailing list for Urdu Wiki's" <wikiur-l at lists.wikimedia.org>
Date: Sunday, July 19, 2009, 2:50 AM




	 
	
	 
	



اسلام
علیکم،  یا اہل وکیپیڈیا و اہل الناس،



ویب  پر
اردو کے آغازی دور میں بلاگرز نے کلیدی
کردار ادا کیا۔ جلد ہی اس صنف نے خاصی
مقبولیت حاصل کر لی۔ اس کی ایک وجہ یہ تھی
کہ خاصے ذہین لوگ اس زمانہ میں بلاگنگ کی
طرف متوجہ تھے۔  اسی زمانے میں اردو 
وکیپیڈیا کا آغاز بھی سُست رفتاری سے ہؤا۔
بہت سے لوگ وکیپیڈیا پر لکھنے پر آمادہ
نہ ہو سکے۔



*  اس
کی ایک وجہ طرزِ نو کا ڈر تھا، کہ مضمون
سب کا سانجھا ہوتا ہے، اور ایک لکھاری کا
تظبیط نہیں۔ مگر جن لوگوں نے وکیپیڈیا پر
لکھنے کا تجربہ کیا، ان پر واضح ہؤا کہ یہ
کوئی رکاوٹ نہیں، اور وکیپیڈیا پر لکھنا
اکیلے لکھنے سے زیادہ پُرلطف تجربہ ہے،
کہ یہ ایک زندہ تحریر ہوتی ہے، جو ارتقاء
میں رہتی ہے، پڑی پڑی باسی نہیں ہوتی۔



* دوسری
وجہ اصطلاحات کا مسئلہ تھا، ذہین لوگوں
کو بھی سمجھ میں نہیں آتا تھا کہ تکنیکی
اصطاحات کا اردو میں ناپید ہونے کی وجہ
سے جو خلاء ہے  اس کا صحیح حل کیا ہو گا۔
کچھ لوگ انگریزی کلمہ نویسی کو اس کا حل
سمجھتے تھے کہ کہاوت ہے:
"اردو  دوسری زبانوں
کی اصطلاحات سمونے کی صلاحیت سے مالا مال
ہے"۔
 کچھ کے خیال میں اردو انڈو یورپی زبان
ہے، اس لیے انگریزی سے ہی الفاظ لینے چاہیے
ہیں۔ دوسرے لوگوں کی نظر میں چونکہ اردو
طبقہ انگریزی بھی پڑھ لیتا ہے، اور اس لیے
انگریزی  پر معیاری وکیپیڈیا کے ہوتے ہوئے
ارود وکیپیڈیا پر تکنیکی موضوعات پر 
لکھنا وقت کا ضیاع تھا۔جیسا کہ آپ کو معلوم
ہے کہ اردو وکیپیڈیا پر عربی و فارسی سے
طرزیاتی اصطلاحات اخذ کرنے کا فیصلہ ہوا،
 جو سب کو پسند نہیں آیا۔ وقت گزرنے کے
ساتھ یہ ثابت ہوا کہ یہ فیصلہ غلط نہ تھا،
اور اگر اردو دائرہ المعارف پر طرزیاتی
اور سائنسی مضامین لکھنے ہیں، تو یہی درست
روش ہے۔ البتہ اس وجہ سے کچھ اردو دانوں
نے اس خیال کا اظہار کیا کہ"
وکیپیڈیا اردو کی
دشمن ہے" یا
انہیں "اردو
وکیپیڈیا سے نفرت ہو گئی ہے"۔



* تیسری
 وجہ  کہ اردو دان طبقہ میں چودھراہٹ (وڈیرہ
پن، خان اعظم وغیرہ)
کی ذہنیت تھی۔ ہر آنے
والے صارف کا مطالبہ تھا کہ وہ بغیر کچھ
کیے وکیپیڈیا پر منتظم بنائے جائیں۔ چونکہ
وکیپیڈیا ابھی نئی تھی، اس تناظر میں یہ
کوئی اچھنپا مطالبہ تو  نہیں تھا، مگر
ظاہر ہے کہ پورا کرنا ممکن نہ تھا۔ یہ بھی
ہو سکتا ہے کہ ابتدائی دنوں میں کسی منتظم
سے دانستہ یا غیر دانستہ غلطیاں ہوئی ہوں
جس سے کسی صارف کے جذبات کو ٹھیس پہنچی
ہو۔ مجھے  یہ اعتراف کرنے میں کوئی جھجک
نہیں  کہ کچھ اچھے لکھنے والے اس رویہ سے
وکیپیڈیا کو خیر باد کہہ گئے تھے۔ 



وکیپیڈیا
کو جو اچھی بھلی  شکل اختیار کرنا تھی وہ
کر چکی۔ اب وقت آ گیا ہے کہ اردو داں بلاگرز
اور وکیپیڈیا  کے درمیان خلیج کو کم کیا
جائے۔ اس سلسلہ میں تجربہ کار بلاگرز اہم
کردار ادا کر سکتے ہیں۔ اس سلسلہ میں خاور
صاحب کا نام  ذہن میں آتا ہے۔ پچھلے دنوں
محب علوی صاحب نے ورڈپریس میں خودکار ربط
کار کی اطلاع  دی تھی جس کے استعمال سے
اردو دان پلاگرز اور وکیپیڈیا میں تعلق
استوار کیا جا سکتا ہے (نیچے
حوالہ دیکھو)۔
 جس بلاگر کو کسی اصطلاح کا ربط دینا ہو
وہ دے، اور اگر وکیپیڈیا پر مضمون موجود
نہیں تو اس پر کچھ سطریں وکیپیڈیا پر تحریر
کر دے۔ اس کا آسان طریقہ انگریزی وکیپیڈیا
کے مضمون کے ابتدائیہ کا ترجمہ کر دینا
ہے۔ 



وکیپیڈیا
کے دس ہزار ہدف کو عبور کرنے پر دیوان عام
میں پیغام میں ایسے دوستوں کو بھی وکیپیڈیا
پر واپس آنے کی دعوت دی گئی تھی جو کسی بھی
وجہ سے وکیپیڈیا سے قطعِ تعلق کر گئے تھے۔
اس سلسلہ میں یہ عرض کروں کہ وکیپیڈیا میں
منتظمی کے معیار میں بھی بہتری آئی ہے،
اس لیے امید ہے کہ ماضی کی غلطیاں نہیں
ہونگی۔ ہر انسان کو کسی بھی شعبہ میں
سیکھنے کے لیے وقت درکار ہوتا ہے جو منتظمی
کرنے والوں پر بھی صادق آتا ہے۔ اس پیغام
کے زریعہ  میں ذاتی طور پر ان اصحاب سے
معافی کا خواستگار ہوں جن کو کسی بھی منتظم
یا صارف کے رویہ سے دُکھ پہنچا ہو۔





حوالہ
جات:

1) اردو غیر اردو

2)معاونت:مدونات میں وکیپیڈیا ربط





-----Inline Attachment Follows-----

_______________________________________________
Wikiur-l mailing list
Wikiur-l at lists.wikimedia.org
https://lists.wikimedia.org/mailman/listinfo/wikiur-l



      
-------------- next part --------------
An HTML attachment was scrubbed...
URL: http://lists.wikimedia.org/pipermail/wikiur-l/attachments/20090718/405e1a5b/attachment.htm 


More information about the Wikiur-l mailing list