[Wikiur-l] ناظمین کی تعداد

urdu text urdu.text at gmail.com
Sat Jan 3 19:58:13 UTC 2009


خاور صاحب،
آپ کی اردو وکییپیڈیا کے لیے بہت خدمات ہیں۔ آپ کی دانشمندی سے وکیپیڈیا کے کئی
مسلئے خوش اسلوبی سے حل ہوئے ہیں۔ یہ تو ویسے ہی ایک تجویز تھی۔ بہتر یہی ہے کہ
جو نئے لوگ منتظم مقرر ہوں وہ تین ماہ کے عبوری عرصہ کے لیے ہوں اور اس عرصہ کے
بعد ان کی لگن دیکھ کر فیصلہ کیا جائے کہ کیا وہ یہ خدمات لمبے عرصہ کے لیے
دینا کا عزم رکھتے ہیں یا نہیں۔ بہت سے لوگ دو تین ماہ سرگرم رہ کر رخصت ہو
جاتے ہیں۔
وسلام

3, جنوری 2009 2:50 PM پر، KHAWAR <ellha at yahoo.com> نے لکھّا:

> اسلام علیکم
> جناب اس وقت میں بھی ایک قسم کا ناکارھ سا منتظم بن کے رھ گیا هوں
> لیکن یارو اپ جسے اهل علم کے ساتھ اپنا بھی نام اتا ہے
> اور میں اس بات کے فخر سے خوش رهتا هوں
> اگر اپ صاحبان مجھے منتظم رهنے هی دیں تو مہربانی هو گي
> باقی جی اگر اکثریت جو فیصله کرو گی میں اس سے متفق هوں
> آپ کا مخلص
> خاور
>
>
> --- On Fri, 1/2/09, Fahad Kehar <fkehar at gmail.com> wrote:
>
> > From: Fahad Kehar <fkehar at gmail.com>
> > Subject: [Wikiur-l] ناظمین کی تعداد
> > To: "Mailing list for Urdu Wiki's" <wikiur-l at lists.wikimedia.org>
> > Date: Friday, January 2, 2009, 5:48 AM
> > اردو وکیپیڈیا 10 ہزار مضامین کا
> > اہم سنگ میل عبور کرنے جا رہا ہے
> > اور اب وہ
> > وقت آ گیا ہے کہ ہم یہاں ہونے والے
> > کام کو بھرپور طریقے سے منظم کریں۔
> > اس سلسلے
> > میں ایک چیز جو کئی دنوں سے نظروں
> > میں کھٹک رہی ہے کہ وکیپیڈیا پر
> > منتظمین کی
> > تعداد بہت زیادہ ہے لیکن انتظامی
> > کام نہ ہونے کے برابر ہے۔ اس کی ایک
> > بڑی وجہ
> > یہ ہے کہ اپنی ذاتی مصروفیات کے
> > باعث وکیپیڈیا کو چھوڑ جانے والے
> > بہت سارے
> > منتظمین اب یہاں کا رخ نہیں کرتے
> > اور نئے آنے والے وہ متحرک صارفین
> > جنہیں
> > انتظامی اختیارات کی ضرورت پڑتی
> > ہے انہیں بھی منتظم بنا دیا جاتا
> > ہے اس طرح یہ
> > تعداد ماہ بہ ماہ بڑھتی جا رہی ہے
> > اور اب 13 تک جا پہنچی ہے جو کہیں
> > زیادہ ہے۔
> > اب ضرورت اس امر کی ہے کہ وہ
> > منتظمین جو عرصۂ دراز سے یہاں کا
> > رخ نہیں کر رہے
> > اور اس کی امید بھی نہیں ہے ان سے
> > انتظامی اختیارات واپس لیے جائیں۔
> > اس سلسلے
> > میں دیوان عام پر دیگر ساتھیوں سے
> > رائے طلب کی جاتی ہے۔
> > _______________________________________________
> > Wikiur-l mailing list
> > Wikiur-l at lists.wikimedia.org
> > https://lists.wikimedia.org/mailman/listinfo/wikiur-l
>
>
>
>
> _______________________________________________
> Wikiur-l mailing list
> Wikiur-l at lists.wikimedia.org
> https://lists.wikimedia.org/mailman/listinfo/wikiur-l
>
-------------- next part --------------
An HTML attachment was scrubbed...
URL: http://lists.wikimedia.org/pipermail/wikiur-l/attachments/20090103/b62c4649/attachment.htm 


More information about the Wikiur-l mailing list