[Wikiur-l] Urdu Keymaper Gadget

Saqib Saud wisesabre at gmail.com
Sat Mar 1 17:22:12 UTC 2008


پہلا مسلہ تو آسانی سے حل ہو جاۓ کا۔
دوسرا آپ
esc
دبا کر کی میپر کو بند کرسکتے ہیں۔

رہی بات مواد ضا‏ئع ہونے کی تو اس مسلے کے بارے میں سوچ رہا ہوں۔یہ مسلہ ہمیشہ
نہیں آتا بس کبھی کبھی آ جاتا ہے۔

2008/3/1 Fahad Kehar <fkehar at gmail.com>:

>  برادر ثاقب نے اردو کی میپر گیجٹ کے بارے میں کچھ دریافت کیا تھا، حالانکہ
> میں م س کا کلیدی تختہ استعمال کرتا ہوں لیکن اس گیجٹ میں کسی خرابی کا پتہ
> لگانے یا اس پر رائے دینے کے لیے اس کا ذائقہ چکھنا ضروری تھا :) بہر حال میں
> نے اسے ایک دن استعمال کر کے دیکھا ہے، سب سے بنیادی مسائل یہ ہیں کہ آپ کلیدی
> تختے کے ذریعے وکی ربط اور قوسین وغیرہ نہیں دے پاتے اور سب سے اہم کلید "|" کا
> استعمال بھی نہیں ہو پا رہا۔ علاوہ ازیں اگر انگریزی تحریر کرنا ہو تو اس کے
> لیے کسی شارٹ کٹ کا بھی علم نہیں ہو سکا اگر یہ سہولت دستیاب نہیں تو اسے ضرور
> شامل کرنا چاہیے جس طرح ویب پیڈ میں کنٹرول+اسپیس ہے۔ علاوہ ازیں اگر کمپیوٹر
> میں اردو کلیدی تختہ نصب ہے تو اس کا انتخاب کر کے لکھنے کی کوشش ناکام ہو جاتی
> ہے اور کوئی لفظ دکھائی نہیں دیتا اور اس کا ایک نقصان یہ ہے کہ جتنی بار آپ نے
> اس دوران کوئی کلید دبائی ہے اتنی مرتبہ نہ نظر آنے والے کریکٹرز وہاں آ جاتے
> ہیں اور نمائش یا محفوظ کرنے کے دوران ان کریکٹرز کے نیچے کے تمام پیرے غائب ہو
> جاتے ہیں۔ ایسا میرے ساتھ فاطمہ بنت عبد اللہ (نظم) والے مضمون کے دوران ہوا
> تھا اور پورا مواد اڑ گیا تھا۔ (اگر معاملہ سمجھ نہ آئے تو دوبارہ پوچھ لیں) ۔
> اس کے علاوہ میری ناقص رائے میں بہتر یہ ہے کہ اس کو ترجیحات میں جا کر فعال
> کرنے کے لمبے چکروں سے بچتے ہوئے اسے صارف کے لیے ڈیفالٹ میں شامل کر لیا جائے
> اور اس طرح یہ وکیپیڈیا پر صارف بننے کا اضافہ فائدہ شمار ہوگا۔ میں نے اسے صرف
> م س ونڈوز پر فائر فاکس اور انٹرنیٹ ایکسپلورر پر چیک کیا ہے، ہو سکتا ہے اس
> میں کئی خامیاں دراصل میری کم علمی اور غلطیاں ہوں۔ اگر ایسا ہے تو اصلاح درکار
> ہے۔
>
> _______________________________________________
> Wikiur-l mailing list
> Wikiur-l at lists.wikimedia.org
> https://lists.wikimedia.org/mailman/listinfo/wikiur-l
>
>


-- 
ثاقب سعود
-------------- next part --------------
An HTML attachment was scrubbed...
URL: http://lists.wikimedia.org/pipermail/wikiur-l/attachments/20080301/39029664/attachment.htm 


More information about the Wikiur-l mailing list