[Wikiur-l] Urdu Keymaper Gadget

Fahad Kehar fkehar at gmail.com
Sat Mar 1 00:34:36 UTC 2008


برادر ثاقب نے اردو کی میپر گیجٹ کے بارے میں کچھ دریافت کیا تھا، حالانکہ میں م س کا کلیدی تختہ استعمال کرتا ہوں لیکن اس گیجٹ میں کسی خرابی کا پتہ لگانے یا اس پر رائے دینے کے لیے اس کا ذائقہ چکھنا ضروری تھا :) بہر حال میں نے اسے ایک دن استعمال کر کے دیکھا ہے، سب سے بنیادی مسائل یہ ہیں کہ آپ کلیدی تختے کے ذریعے وکی ربط اور قوسین وغیرہ نہیں دے پاتے اور سب سے اہم کلید "|" کا استعمال بھی نہیں ہو پا رہا۔ علاوہ ازیں اگر انگریزی تحریر کرنا ہو تو اس کے لیے کسی شارٹ کٹ کا بھی علم نہیں ہو سکا اگر یہ سہولت دستیاب نہیں تو اسے ضرور شامل کرنا چاہیے جس طرح ویب پیڈ میں کنٹرول+اسپیس ہے۔ علاوہ ازیں اگر کمپیوٹر میں اردو کلیدی تختہ نصب ہے تو اس کا انتخاب کر کے لکھنے کی کوشش ناکام ہو جاتی ہے اور کوئی لفظ دکھائی نہیں دیتا اور اس کا ایک نقصان یہ ہے کہ جتنی بار آپ نے اس دوران کوئی کلید دبائی ہے اتنی مرتبہ نہ نظر آنے والے کریکٹرز وہاں آ جاتے ہیں اور نمائش یا محفوظ کرنے کے دوران ان کریکٹرز کے نیچے کے تمام پیرے غائب ہو جاتے ہیں۔ ایسا میرے ساتھ فاطمہ بنت عبد اللہ (نظم) والے مضمون کے دوران ہوا تھا اور پورا مواد اڑ گیا تھا۔ (اگر معاملہ سمجھ نہ آئے تو دوبارہ پوچھ لیں) ۔ اس کے علاوہ میری ناقص رائے میں بہتر یہ ہے کہ اس کو ترجیحات میں جا کر فعال کرنے کے لمبے چکروں سے بچتے ہوئے اسے صارف کے لیے ڈیفالٹ میں شامل کر لیا جائے اور اس طرح یہ وکیپیڈیا پر صارف بننے کا اضافہ فائدہ شمار ہوگا۔ میں نے اسے صرف م س ونڈوز پر فائر فاکس اور انٹرنیٹ ایکسپلورر پر چیک کیا ہے، ہو سکتا ہے اس میں کئی خامیاں دراصل میری کم علمی اور غلطیاں ہوں۔ اگر ایسا ہے تو اصلاح درکار ہے۔ 
-------------- next part --------------
An HTML attachment was scrubbed...
URL: http://lists.wikimedia.org/pipermail/wikiur-l/attachments/20080301/c7423b1b/attachment.htm 


More information about the Wikiur-l mailing list