[Wikiur-l] Wikipedia Tutorials on Main page

Farooq Zafar farooq.zafar at gmail.com
Tue Feb 26 18:01:39 UTC 2008


سلام ،

صاحبو میں نے کمپیوٹر کی زبانوں پر چند مضامین لکھنے کی کوشش شروع کی ہے اور
امید ہے کہ آپ لوگوں کا تعاون حاصل رہے گا اور مضامین کو وکیپیڈیا کے حساب سے
سنوارتے رہیں گے۔

کمپیوٹر کی حد تک کیا کمپیوٹر کو شمارندہ کہنا درست ہوگا جبکہ یہ ہے بھی اسم
اور اسی طرح کمپیوٹر زبانوں کو شمارندی برمجہ ۔ یقین جانیں میں کبھی بھی اسے نہ
جان پاتا اور وہ کمپیوٹر کو شمارندہ لکھنے کی کیا حاجت ہے جبکہ ایجادات کے نام
تو وہی رہتے ہیں جو موجد رکھ دے۔
اس کے علاوہ میں کہنا چاہتا ہوں کہ وکیپیڈیا پر مضامین لکھنے کے لیے آسان فہم
مضامین کا لنک نمایاں اور واضح طور پر ہونا چاہیے تاکہ نیا آنے والا اسے دیکھ
کر لکھنا سیکھ سکے اس کے علاوہ وکیپیڈیا پر کیا کیا لکھا جا سکتا ہے اس پر ایک
مفصل مضمون مثالوں کے ساتھ ہونا چاہیے۔

امید ہے اس پر ہم لوگ مفید بحث کے بعد کوئی مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دے لیں گے۔

--------------------------------------------------------------------------------------------------------
*نیکی
http://mohib.urdutech.com
*
-------------- next part --------------
An HTML attachment was scrubbed...
URL: http://lists.wikimedia.org/pipermail/wikiur-l/attachments/20080226/40894dff/attachment.htm 


More information about the Wikiur-l mailing list