[Wikiur-l] وکیپیڈیا سال 2013ء
urdu text
urdu.text at gmail.com
Sun Jan 6 04:09:27 UTC 2013
2013ء نئے سال کی سب احباب کو مبارک۔ اردو وکیپیڈیا پر نئے ساتھیوں کے آنے سے
اور کچھ پرانے ساتھیوں کی مدد سے تدوینی کام بڑی تیزی سے ہو رہا ہے، جس میں
وکیپیڈیا کی رنگ و روپ میں تبدیلی، جاوا سکرپٹ کی مدد سے نئی سہولتیں، اور
زمرہ بندی شامل ہیں۔ لیکن اصل مضامین لکھنے کا کام اب بھی سست ہے کہ لکھنے
والے کم ہیں۔ اس کے علاوہ وہ لوگ جن کا وکیپیڈیا کو یہاں تک پہنچانے کا
اعزاز ہے اور جہنوں نے اردد وکیپیڈیا کو انگریزی زدہ ہونے سے بچا کر رکھا ہے
اب وکیپیڈیا کو وقت نہیں دے پا رہے۔ اگرچہ روزانہ تاریخہ دیکھنے پر کافی
تبدیلیاں نظر آتی ہیں مگر اس میں اصل مواد ی اضافہ کم ہی ہوتا ہے۔ جو احباب
وکیپیِڈیا پر لکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، یا انگریزی وکیپیڈیا سے اردو میں
ترجمہ کرنے میں مدد دے سکتے ہیں، ان سے درخواست ہے کہ چاہے ہفتہ میں ایک نیا
مضمون ہی لکھ سکیں، براہ کرم وکیپیڈیا سے مواد میں اضافہ کرنے کی وابستگی
جاری رکھہیں۔
More information about the Wikiur-l
mailing list