[Wikiur-l] Poll for Adminship of Mr Sajid - رائے شماری برائے منتظمیت ساجد صاحب

Muhammad Mansoor qasrani at hotmail.com
Tue May 11 07:16:09 UTC 2010


السلام علیکم۔
میری رائے میں ہر متحرک رکن کو منتظم بننے کا حق ہے۔ جو رکن جتنا متحرک ہو، اس کا حق اتنا ہی بڑھتا جاتا ہے۔ دوسری طرف یہ بات بھی اہم ہے کہ کسی رکن کو اس کی مرضی کے خلاف منتظم نہ بنایا جائے۔ اس وجہ سے میری رائے محترم ساجد صاحب کے حق میں ہے۔ امید ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں اور اپنی کاوشوں کو جاری و ساری رکھیںٰ گے۔
ایک سوال، کیا وکی پر نائب ناظمین کی جگہ بھی موجود ہوتی ہے؟ اگر ہاں تو اس کے لئے بھی کچھ اراکین نامزد کر دیئے جائیں؟ تاکہ اگر کوئی منتظم کسی وجہ سے اپنا کام نہیں جاری رکھ پا رہا تو ہمارے پاس نائب ناظمین کی ایک معقول تعداد موجود ہو جو اس منتظم کی جگہ لے سکے۔
شکریہ 
From: kashif.aqeel at gmail.com
Date: Sun, 9 May 2010 11:47:30 -0400
To: wikiur-l at lists.wikimedia.org
Subject: [Wikiur-l] Poll for Adminship of Mr Sajid - رائے شماری برائے منتظمیت ساجد صاحب

اسلام علیکم،

اردو وکیپیڈیا کے نئے ساتھی ساجد صاحب نے منتظم بننے کے لیے درخواست دی ہے۔ پچھلے کچھ ماہ سے ساجد صاحب بڑی محنت اور تیز رفتاری کے ساتھ اردو وکیپیڈیا پر کام کر رہے ہیں اور ان چند ماہ میں ہی کئی پرانے ساتھیوں سے زیادہ ترامیم کر کے ہمارے اہم ساتھیوں میں شامل ہو چکے ہیں۔ ان کو انتظامی اختیارات دینے کے سلسلے میں رائے شماری کی جا رہی ہے۔ تمام احباب سے درخواست ہے کہ رائے شماری میں حصہ لیکر جلد از جلد فیصلے تک پہنچنے میں مدد کریں۔



شمکریہ - کاشف عقیل 


 		 	   		  
_________________________________________________________________
Hotmail is redefining busy with tools for the New Busy. Get more from your inbox.
http://www.windowslive.com/campaign/thenewbusy?ocid=PID28326::T:WLMTAGL:ON:WL:en-US:WM_HMP:042010_2
-------------- next part --------------
An HTML attachment was scrubbed...
URL: http://lists.wikimedia.org/pipermail/wikiur-l/attachments/20100511/9e477f54/attachment.htm 


More information about the Wikiur-l mailing list