[Wikiur-l] غیر متحرک منتظمین اعلی - InActive Super Admins

Kashif Aqeel kashif.aqeel at gmail.com
Wed Mar 31 18:16:51 UTC 2010


مندرجہ ذیل 3 منتظمین نے وکیپیڈیا کے ابتدائی اور نازک دور میں اس کا ساتھ دیا
اور اپنی محنت سے اسے اس وقت آگے بڑھایا جب اس کے کامیاب ہونے کے بارے میں یقین
سے نہیں کہا جاسکتا تھا۔ اس لیے سب سے پہلے اردو وکیپیڈیا کے تمام احباب ان کی
خدمات کا اعتراف کرتے ہیں اور اس کے لیے ان کے مشکور ہیں۔ پچھلے لمبے عرصے سے
یہ منتظمین غیر متحرک ہیں۔ ان سے مؤدبانہ درخواست ہے کہ وقت نکالنے کی کوشش
کریں کیونکہ اردو وکیپیڈیا کو قدآور ہونے اور برگ و بار لانے کے لیے ابھی اور
بہت خونِ جگر کی ضرورت ہے۔ ہم سب کے لیے اس سے زیادہ خوشی کی اور کوئی بات نہ
ہوگی کہ یہ پرانے ساتھی دوبارہ پوری طرح متحرک ہو جائیں اور وکیپیڈیا کو دن
دوگنی رات چوگنی ترقی دینے میں حصہ لیں۔

ثاقب سعود
خاور
عثمان وقاص چوہان

اگر بوجوہ ایسا ممکن نہ ہو، تو اس خط کے ذریعے یاد دہانی مقصود ہے کہ آپ لوگوں
کے پاس منتظم اعلی کے اختیارات ہیں اور آپ کے کھاتے کسی اور کے ہاتھ آنے کی
صورت میں بہت زیادہ پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ کھاتا چوری کرنے والے کو
کوئی بھی نہیں روک پائے گا کیونکہ ہم میں کوئی بھی مضیف نہیں ہے۔ اس کے لیے
میٹا پر کسی مضیف کو درخواست دینی پڑے گی اور پورے پروسیس سے گزرنا پڑے گا اور
اس دوران کھاتا چوری کرنے والا من مانی کرتا پھرے گا۔ اس سارے معاملے سے پچنے
کے لیے ان حضرات سے گذارش ہے کہ اگر ذاتی زندگی اور غمِ روزگار دوبارہ متحرک
ہونے کی اجازت نہیں دیتے تو اپنے کھاتوں سے منتظم اعلی کے اختیارات ختم کرنے کی
درخواست دے دیں تاکہ اس خطرے سے بچا جاسکے۔

مخلص - کاشف عقیل
-------------- next part --------------
An HTML attachment was scrubbed...
URL: http://lists.wikimedia.org/pipermail/wikiur-l/attachments/20100331/c82e725e/attachment.htm 


More information about the Wikiur-l mailing list