[Wikiur-l] پنجابی وکیپیڈیا
urdu text
urdu.text at gmail.com
Tue Sep 29 22:06:21 UTC 2009
کچھ عرصہ قبل پنجابی وکیپیڈیا حاضنہ کے مرحلہ سے نکل کر باقاعدہ درجہ حاصل کر
چکی ہے۔ خالد محمود صاحب ،جن سے اردو وکیپیڈیا کے پرانے ساتھی واقف ہیں، کی
سرکردگی میں دن دوگنی رات چگنی ترقی کر رہی ہے۔ جو اصحاب پنجابی لکھنا جانتے
ہوں، وہ اردو وکیپیڈیا سے مضامین وہاں ترجمہ کر سکتے ہیں (کہ یہ آسان طریقہ ہے)۔
پنجابی وکیپیڈیا کو اردو سے بھی سے زیادہ معمّوں کا سامنہ ہے، کہ خالد صاحب کے
مطابق پنجابی کے ہجوں کی صحیح لغت موجود نہیں، اس لیے خالد صاحب اپنی صلاحیتوں
کے مطابق ہجہ سازی کر رہے ہیں۔ اصطلاحات بارے فی الحال کوئی واضح حکمت عملی
نہیں نظر آ رہی ہے، ابھی یہ مسئلہ کھل کر سامنے آیا بھی نہیں کہ زیادہ تر
مضامین غیر سائنسی موضوعات پر ہیں، اور زور اسی بات پر ہے کہ مضامین کی تعداد
بڑھائی جائے۔ فی الحال لکھنے ولے تین چار ہیں مگر لگن سے کام کر رہے ہیں۔ زیادہ
تر مضامین خالد صاھب نے ہی جوش و جذبہ سے تحریر کیے ہیں، اور تعداد 3000 سے
اوپر پہنچا دی ہے۔ ہماری جانب سے پنجابی وکیپیڈیا کو مبارکباد۔
http://pnb.wikipedia.org/wiki/Special:RecentChanges
-------------- next part --------------
An HTML attachment was scrubbed...
URL: http://lists.wikimedia.org/pipermail/wikiur-l/attachments/20090929/ee182be5/attachment.htm
More information about the Wikiur-l
mailing list