[Wikiur-l] اردو لینکس سلیکس کا اجراء
urdu text
urdu.text at gmail.com
Sun May 31 00:39:44 UTC 2009
اسلام علیکم
اہل وکیپیڈیا،
اردو شمارندگی کی دنیا میں ایک انقلاب کی خبر ہے۔ وکیپیڈِا کے صارف جناب مکی
صاحب نے لیکس کی ایک ڈسٹرو سلیکس کا اردو نستعلیق میں سطح البین کے ساتھ جاری
کر دیا ہے۔ یہ آپ مکتنز قرص پر چلا سکتے ہیں، اور بطور زندہ قرص استعمال کر
سکتے ہیں۔ لینکس کو اپنے شمارندہ پر نصب کرنا ضروری نہیں۔ یہ چلا کر سیکھیں کہ
اردو وکیپیڈیا فائرفاکس میں کیسے نستعلیقی نظر آوے ہے۔ ایک اور خاص بات یہ کہ
اس کے تخطیط وکیپیڈیا کے منتظم جناب فہد صاحب نے تخلیق کیے ہیں۔ یہ لینکس آپ
کائناتی سلسلہ حافلہ کے ذریعہ بھی چلا سکتے ہو۔
اگر چہ اس موضوع کا وکیپیڈیا سے براہ راست تعلق نہیں تھا، مگر چونکہ اردو
شمارندگی میں ایک اہم سنگ میل ہے، اس لیے اس برقی فہرست کی سہولت استعمال کی جا
رہی ہے، جس کے لیے صارفین سے پیشگی معزرت، خواہ ہوں۔
http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?s=7ab8004fe55850d5bd4e92e0bca3eecd&t=22261
-------------- next part --------------
An HTML attachment was scrubbed...
URL: http://lists.wikimedia.org/pipermail/wikiur-l/attachments/20090530/d243feac/attachment.htm
More information about the Wikiur-l
mailing list