[Wikiur-l] اردو لمسی خطنگاری اتالیق
urdu text
urdu.text at gmail.com
Fri Sep 26 00:07:32 UTC 2008
کافی عرصہ سے اردو قوم میں
touch typing tutor
کی ضرورت شدت سے محسوس کی جا رہی تھی۔ یہ ایک ایسا مصنع لطیف ہوتا ہے جو آپ کو
لمسی طریقہ سے خطنگاری میں مہارت حاصل کرنے میں مشقوں کے زریعہ مدد دیتا ہے۔
کافی لوگ اردو کلیدی تختہ استعمال کرنے سے اس لیے بھی گھبراتے تھے کہ اس میں ان
کی رفتار انگریزی کی نسبت بہت کم رہ جاتی تھی۔ کچھ لوگ چیٹ پر رومن اردو لکھنا
کو ترجیع دیتے اور اردو کلیدی تختہ میں کبھی روانی حاصل نہ کرتے۔ اب یہ مرحلہ
مشکل نہیں رہا۔
کلاوارو (Klavaro) اسی مقصد کے لیے بنایا گیا ہے کہ زبان اور کلیدی تختہ خاکہ
سے آزادی حاصل ہو جائے اور کسی بھی یکرمزی زبان کی سہولت آسانی سے ڈالی جا سکے۔
کلاوارو کے اخراجہ 1.1.6 میں اردو کی سہولت بھی فراہم کر دی گئ ہے۔ یہ آپ یہاں
سے
https://sourceforge.net/projects/klavaro
حاصل کر سکتے ہیں۔ نہ صرف یہ، اس کا سطح البین بھی اردو میں مقامیا دیا گیا ہے۔
ترجمہ میں معیار کا خاص خیال رکھتے ہوئے اردو وکیپیڈیا پر موجود شمارندی مسرد
سے استفادہ کیا گیا ہے۔
مزید تفصیل کے لیے وکیپیڈیا پر
http://ur.wikipedia.org/wiki/Klavaro
دیکھیں۔ استعمال کے بعد آپ رائے بھی وہاں تبادلۂ خیال کے صفحہ پر دے سکتے ہیں۔
-------------- next part --------------
An HTML attachment was scrubbed...
URL: http://lists.wikimedia.org/pipermail/wikiur-l/attachments/20080925/d205fcaa/attachment.htm
More information about the Wikiur-l
mailing list