[Wikiur-l] Tutorials

Fahad Kehar fkehar at gmail.com
Wed May 28 10:07:50 UTC 2008


اردو وکیپیڈيا پر معاونت کے صفحات کا جو ربط ہر صفحے پر دائیں جانب دکھائی دیتا
ہے اس میں کئی ایسے صفحات موجود نہیں جنہیں اس فہرست میں ہونا چاہیے حالانکہ
معاونت کے حوالے سے دیگر کئی صفحات کا اضافہ ہو چکا ہے جیسے آئی آر سی کی
معاونت وغیرہ کے صفحات لیکن ان کو معاونت کے صفحات کا حصہ نہیں بنایا گیا اور
کئی سال پرانے نامکمل معاونت کے صفحات اس وقت موجود دکھائی دیتے ہیں۔ اس سلسلے
میں میں فوری طور پر کچھ کام کرنا چاہ رہا ہوں لیکن مجھے علم نہیں کہ یہ صفحات
کہاں کہاں بکھرے پڑے ہیں۔ وکی صارفین معاونت کے حوالے سے جتنے صفحات کے بارے
میں جانتے ہیں ان کے روابط مجھے بھیج دیں میں ایک ہفتے کے اندر ایک جامع
ٹیوٹوریل لکھنا چاہتا ہوں۔ امید ہے ساتھی اس سلسلے میں مدد کریں گے۔
والسلام
فہد احمد کیہر
-------------- next part --------------
An HTML attachment was scrubbed...
URL: http://lists.wikimedia.org/pipermail/wikiur-l/attachments/20080528/dec3fa35/attachment.htm 


More information about the Wikiur-l mailing list