[Wikiur-l] ?????

Usman Chohan a3pin at hotmail.com
Mon Mar 3 02:45:14 UTC 2008


میرا نام عثمان وقاص چوہان ہے۔ فل حال میں کینیڈا کی یونیورسٹی آف ویسٹرن انٹیریو میں اقتصادیت پڑھ رہا ہوں۔ ماہ جون سے میں منٹریال میں نیشنل بینک آف کینیڈا میں ایکویٹی فائنیس میں کام شروع کروں گا۔ اردو ویکیپیڈیا میں شروع ہی سے دلچسپی تھی، عام طور پہ موسیقی، جغرافیہ، فرانسیسی، اور تاریغ کے مضامین میں ترمیم کرتے ہوۓ نظر آوں گا۔ ستار امداد خانی گھرانے سے سیکھتا آرہا ہوں اور طبلہ پنجاب گھرانے سے۔ گیٹار بھی بجاتا ہوں اور اضطراب نامہ پاکستانی راک بینڈ کا گلوکار ہوں۔ اردو تو کم ہی آتی ہے، ویسے گھر میں انگریزی اور فرانسیسی بولتا ہوں، اور آجکل جاپانی بھی سیکھ رہا ہوں۔ عام کھیل اور ویڈیو گیمز دونوں کا شوقین ہوں؛ ٹائکوانڈو میں بلیک بلٹ ہوں، اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کی انڈر 15 ہاکی ٹیم کیلیے امیدوار بھی تھا۔۔۔ کسی زمانے میں۔ اردو ویکیپیڈیا سے دل لگا کہ کام کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ اردو ویکیپیڈا ایک دن بہترین ویکییوں میں شامل ہو کر رہے گا۔

شکریہ،

عثمان وقاص چوہان 

 

-------------- next part --------------
An HTML attachment was scrubbed...
URL: http://lists.wikimedia.org/pipermail/wikiur-l/attachments/20080302/70094a8e/attachment.htm 


More information about the Wikiur-l mailing list