[Wikiur-l] آیۓ، عید کا تحفہ تیار کریں !

KHAWAR ellha at yahoo.com
Sun Aug 31 08:56:03 UTC 2008


آپ نے تو جی موتی پرو دئے الفاظ کے 
میں سوچ رها تھا که کیوں ناں شہروں اور دیہات کے نام سے صفحات بنا دءهي جائیں 
اس سے یه هو گا که قاریئین کی دلچسپی بڑھے گی ، اپنے نزدیک کے متعلق پڑھ کر ـ
خاور


--- On Sun, 8/31/08, urdu text <urdu.text at gmail.com> wrote:

> From: urdu text <urdu.text at gmail.com>
> Subject: [Wikiur-l] آیۓ، عید کا تحفہ تیار کریں !
> To: "Mailing list for Urdu Wiki's" <wikiur-l at lists.wikimedia.org>
> Date: Sunday, August 31, 2008, 5:15 AM
> ‫‫اردو ویکیپیڈیا ایک ایسی ویب
> سائٹ ہے کہ جہاں مختلف علوم پر
> بکھری ہوئی
> معلومات کو نا صرف یکجا کرنے کی
> کوشش کی جارہی ہے بلکہ ان میں
> اضافہ بھی
> کیا جارہا ہے۔
> 
> وکیپیڈیا کی روایت کے مطابق 10000
> مقالات کی تعداد کو دنیا بھر میں
> تیسرے
> درجے پر فائز کیا جاتا ہے۔
> 
> اردو جاننے والوں کے لیۓ اس سے
> بہتر تحفہ کیا ہوگا کہ اردو زبان
> کو دنیا
> پھر میں جاری اس مقابلے میں تین
> اولین درجات میں پہنچادیا جاۓ۔
> 
> کسی بھی قوم کا تشخص اور قوم کی
> ترقی کا انحصار اس بات پر ہوتا ہے
> کہ وہ
> قوم علم و عمل کے میدان میں کس طرح
> کے طرزِ عمل کا مظاہرہ کرتی ہے،
> اور
> اردو وکیپیڈیا آپ کو وہ موقع
> فراھم کرتا ہے کہ جہاں آپ نا صرف یہ
> کہ علمی
> میدان میں عملی طور پر باآسانی
> اردو کا تشخص اجاگر کرسکتے ہیں
> بلکہ خود
> اپنی شناخت بھی بنا سکتے ہیں۔
> 
> 1- ویکیپیڈیا ایک عالمگیر سائٹ ہے
> ، اس پر کی گئی آپ کی تحریر بھی
> عالمگیر ہوگی۔
> 
> 2- وکیپیڈیا آپ کو انٹرنیٹ پر
> لامحدود اسپیس مہیا کرتا ہے ، جس
> پر آپ جس
> قدر چاہیں اپنے قلم کی صلاحیت
> استعمال کر سکتے ہیں۔
> 
> 3- وکیپیڈیا آپ کو اپنا ذاتی صفحہ
> مہیا کرتا ہے ، جس پر آپ اپنے بارے
> میں
> جو کچھ تحریر کرنا چاہیں اور جس
> قدر کرنا چاہیں کر سکتے ہیں۔
> 
> 4- وکیپیڈیا آپ کو قلمی دوست مہیا
> کرتا ہے جو ہر وقت اور ہر مرحلے پر
> آپ
> کے ساتھ ہونگے۔
> 
> 5- ویکیپیڈیا آپ کو ہر مشکل پر فوری
> مدد فراھم کرے گا تاکہ آپ اپنی
> تحریر
> بخوبی مکمل کر سکیں۔
> 
> 6- آپ کا جو مضمون بھی جامع ہو جاۓ
> گا ویکیپیڈیا اسکو منتخب مقالے کا
> درجہ دے کر صفحۂ اول (ہوم پیج) کی
> زینت بناۓ گا۔
> 
> 7- آپ کا نام آپ کے ہر مضمون کے
> تاریخچے میں ہمیشہ کے لیۓ محفوظ ہو
> کر
> تاریخ کی زینت بنے گا۔
> 
> اپنی زبان کے ساتھ اپنے تعلق کو
> جوڑنے اور اپنی نئی نسل کو موجودہ
> ترقی
> سے ہم آہنگ کرنے کے لئے ضرورت ہے
> کہ موجودہ دور کے نصاب کے مطابق
> علمی ،
> سائنسی اور تاریخی و معاشیاتی
> مضامین ہماری اپنی زبان میں موجود
> ہوں۔
> 
> مضامین کی تعداد 10000 تک پہنچانے کے
> لیۓ دیگر زبانوں کے ویکیپیڈیاؤں
> کے
> ساتھ اردو وکیپیڈیا کے مقابلے کا
> آغاز یکم رمضان المبارک سے شروع ہو
> کر
> عید تک جاری رہے گا۔ اس مقابلے میں
> آپ کی شرکت کے لئے تعلیم، تجربہ
> اور
> عمر وغیرہ کی کوئی شرط نہیں ہے۔
> مقصد صرف اردو کا فروغ اور ہماری
> نئی نسل
> کو اپنے اسلاف کی روایات و اقدار
> سے روشناس کرانا ہے۔
> 
> آیۓ ! اس عید پر اردو پڑھنے سمجھنے
> والوں کے لیۓ مل جل کر ایک علمی
> تحفہ تیار کریں۔
> 
> 10000 ہزار اردو مقالات کا ایک
> عالمگیر تحفہ!
> 
> اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔
> 
> والسلام
> منجانب، اردو وکیپیڈیا کے فعال
> کارکن
> _______________________________________________
> Wikiur-l mailing list
> Wikiur-l at lists.wikimedia.org
> https://lists.wikimedia.org/mailman/listinfo/wikiur-l


      



More information about the Wikiur-l mailing list